ایوان بالا میں کورم کی نشاندھی پر حکومت کو شکست کا سامنا

اپوزیشن نے کورم پورا کرکے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرا لی
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں کورم کی نشاندھی پر حکومت کو شکست کا سامنا،اپوزیشن نے کورم پورا کرکے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرا لی۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ملک میں پرآمن جلسوں کے انعقاد کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومتی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندھی کی گئی تاہم اپوزیشن اراکین کی موجودگی کی وجہ سے کورم پورا نکلا اور حکومت کو شکست ہوئی اس موقع پر اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.