حکومت کا گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو فائنل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ

کنوینیر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی قائم، 13 رکنی کمیٹی 30دن میں رپورٹ دے گی
کمیٹی گوادر پورٹ کیلئے مارکیٹنگ کی ایک جامع حکمت عملی تیار‘ پورٹ کو فعال کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی
اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو فائنل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی کنوینیر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں 13 رکنی ممبران پر مشتمل ہے ۔

کمیٹی گوادر پورٹ کے آپریشنلائزیشن میں رکاوٹ پیدا کرنے والے متعدد مسائل کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی اندرون ملک رابطہ کی کمی، ناکافی مالی مراعات اور سیکورٹی کی نازک صورتحال کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی مسائل کو حل کرنے کے لیے قابل عمل اقدامات کے ساتھ پلان کو حتمی شکل دے گی ۔کمیٹی اسلام آباد میں گوادر پورٹ سے متعلق آگاہی کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی ۔کمیٹی گوادر پورٹ کے لیے مارکیٹنگ کی ایک جامع حکمت عملی تیار کرے گی ۔کمیٹی گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی ۔

کمیٹی گوادر پورٹ میں وسطی ایشیائی جمہوریہ اور دیگر ممالک کے اقتصادی، تجارتی مفاد کو راغب کرنے کے لیے سفارتی رسائی کو تیز کرنے کی حکمت عملی بنائے گی ۔کمیٹی ممبران میں وزیر دفاع، وزیر بحری امور، وزیر کامرس اور وزیر مواصلات سمیت سیکرٹری وزیر بحری امور، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری ریلوے ‘ڈی جی این ایل سی، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہیں۔وزارت بحری امور کمیٹی کو سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔کابینہ ڈویژن نے باظابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Comments are closed.