معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘محسن نقوی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں 9 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراورجاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.