مودی ٹرمپ ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیری اور سکھ برادری کا بڑا احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن (آن لائن)مودی ٹرمپ ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیری اور سکھ برادری کا بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاوٴس آمد پر کشمیری اور سکھ برادری سراپا احتجاج رہی۔مظاہرین نے کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھے۔

مظاہرین نے ”آزاد وطن خالصتان” کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔بھارت کی دیگر اقلیتی برادریوں نے بھی مودی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت اور نعرے بازی کی۔مظاہرے کے دوران کشیدگی پر پولیس کو بھی طلب کر لیاگیا۔سکھ مظاہرین نے اس موقع پر خالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔ سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ:” بھارت میں نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کرکے ان کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کو مودی کے ظالمانہ اور انسانیت دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔

گزشتہ روز فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔فرانسیسی صدر کے مصافحہ سے انکار پرمودی کو ایک بار پھر ندامت کا سامنا کرنا پڑا ۔انتہا پسند مودی کی غاصبانہ پالیسیوں سے بھارتی اقلتیں غیر محفوظ اور مودی سے نجات کی منتظر ہیں۔

Comments are closed.