عوام پاکستان پارٹی کے قیام کا مقصد ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے ملک کا نظام ناکام ہو چکا‘شاہد خاقان عباسی

 راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے قیام کا مقصد ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے ملک کا نظام ناکام ہو چکا ہے عوام کے نمائندے کا احتساب پولنگ سٹیشن پر ہوتا ہے ہم نے وہ نظام ہی ختم کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر مری روڈ پر عوام پاکستان پارٹی کے پہلے سیکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں سرحد کے سابق وزیر اعلی سردار مہتاب عباسی، چوہدری سرفراز افضل، انعام ظفر، ثمینہ شعیب اور نذیر کشمیری کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس ملک کا نوجوان تعلیم مانگتا ہے نوجوان اپنی رائے کا احترام، روزگار اور کاروبار کے مواقع مانگتا یے جب ملک کا نظام آئین کے مطابق چلے گا تب یہ سب ممکن ہو گا آج حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں ملک جبر سے نہیں چلتا ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں ترامیم کرتا ہے آدھے سے زیادہ لوگ پیسے دے کر پارلیمان تک پہنچے ہیں اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ کو موقع نہیں ملا ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سب حکومت میں رہے جنہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے سب کچھ کیا انہوں نے کہا کہ جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے حالات نہیں بدلیں گے جب سیاست میں منافقت اور انتشار ہو گا تو حالات ایسے ہی رہیں گے عوام کے نمائندے کا احتساب پولنگ اسٹیشن پر ہوتا ہے ہم نے وہ نظام ہی ختم کر دیا ہے ہم ووٹ چوری کرتے ہیں عوام پاکستان ایک سوچ کی جماعت ہے ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے لوگ تینوں بڑی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں

انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام پاکستان ایک بڑی سیاسی طاقت کے طور پر ابھرے گی اگرچہ یہ سفر آسان نہیں مگر وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں عوام کی ں ات کرنے والا کوئی نہیں ہے پارلیمان پیسے لے کر آئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ووٹ نہیں لیا تھا لیکن ہم نے ہر ایک کے پاس جانا ہے کیونکہ پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا اور جمہوریت آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتی جس ملک مین الیکشن چوری ہوتے ہوں وہاں ملک نہیں چل سکتا اس ملک کا نوجوان مایوسیوں کی طرف جا رہا ہے نئی نسل کرپشن سے پاک پاکستان اور مستحکم معیشت چاہتا ہے

Comments are closed.