2017میں سی پیک کو بند کروانے کے لئے نواز شریف کو نا اہل کیا گیا ،لیگی رہنما
مانانوالہ (آن لائن) نواز لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میرے خلاف حق گوئی کرنے پر پابندیاں لگتی ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے جس کو چلانے پر اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور دیگر اداروں نے مل کر میاں نواز شریف کو 2017 میں نااہل قرار دلوا دیا تاکہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور سی پیک کے منصوبوں کو بند کروایا جا سکے انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیصل اباد روڈ کے گاوٴں کدلتھی موڑ میں نواز لیگ کے کارکنوں اور شہریوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو ریاست کی خدمت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے کی کوشش کرتا ہے اس کو نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے اور ریاست کو برباد کرنے والوں کو اعلی مقام دیا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ اج میرے ملک کا نوجوان ڈگریاں اٹھا کر روزگار کی تلاش میں کشتیوں میں ڈوب کر مر رہا ہے یہ ریاست کی سراسر ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کروانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے ایک بہت بڑا بت تراش کر اسے اسمان پر چڑھا دیا اور کہا کہ اس بت کا مقابلہ کرو جس کو قوم کے نوجوان اور بچوں کے سامنے ائیڈیل شخصیت بنا کر پیش کیا گیا الیکشن میں مقابلے کے لیے بت کا اصل چہرہ دکھانا پڑے گا پھر دیکھنا کہ اسٹیبلشمنٹ کا تیار کیا ہوا بت کیسے پاش پاش ہوتا ہے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی لگانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے سب کو دل کی بات کہنے کا موقع ملنا چائیے قبل ازیں میاں جاوید لطیف کا کدلتھی موڑ پہنچنے پر مقامی نواز لیگ کے قائدین نے پرتپاک استقبال کیا
Comments are closed.