کابینہ میں توسیع کا پہلا مرحلہ مکمل،نئے وزراء نے حلف اٹھالیا ‘صدر نے حلف لیا ‘ 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت شامل‘تین مشیرشامل
حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف،اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری‘علی پرویز، شزا فاطمہ، جنید انوار خالد مگسی، پیر عمران شاہ وفاقی وزیر
بیرسٹر عقیل، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھئیل داس‘طلال چوہدری، عبدالرحمن کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت وزیر مملکت ہوں گے
شزرہ منصب، عون چوہدری اور وجیہہ قمر بھی وزرائے مملکت ‘محمد علی، توقیر شاہ اور پرویز خٹک وزیراعظم کے مشیرمقرر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ میں توسیع کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،نئے کابینہ ارکان نے حلف اٹھالیا ‘صدر آصف زرداری نے کابینہ اراکین سے حلف لیا ‘وفاقی کابینہ میں 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت شامل کیے گئے ہیں ‘تین مشیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔ حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف وفاقی وزراء ہوں گے۔اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وفاقی وزراء ہوں گے ۔علی پرویز، شزا فاطمہ، جنید انوار خالد مگسی، پیر عمران شاہ وفاقی وزرا ہوں گے ۔
بیرسٹر عقیل، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھئیل داس وزراء مملکت ہوں گے۔طلال چوہدری، عبدالرحمن کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت بھی وزیر مملکت ہوں گے۔شزرہ منصب، عون چوہدری اور وجیہہ قمر بھی وزرائے مملکت ہوں گے ۔محمد علی، توقیر شاہ اور پرویز خٹک وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔حلف اٹھانے والے کابینہ اراکین کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.