اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے جمع کرائی گئیں دستاویزات کو نامکمل قرار دے دیا۔ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے اند کے معاملات کون چلا رہا ہے،میڈیا میں سلمان اکرم راجہ کا نام آ تا ہے وہ پارٹی میں کیا ہیں،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات متنازعہ ہیں۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی
۔بیرسٹر گوہر ،اکبر ایس بابر اور دیگر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر الیکشن کمیشن کے پی کے نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے اند کے معاملات کون چلا رہا ہے،میڈیا میں سلمان اکرم راجہ کا نام آ تا ہے وہ پارٹی میں کیا ہیں،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات متنازعہ ہیں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم صرف انڈور منیجمنٹ کے تحت معاملات چلا رہے ہیں،جب آپ سرٹیفیکیٹ دیں گے تو پھر معاملہ حل ہو گا،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی ختم کرائیں،بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اس کیس کی کاروائی کے حوالے سے کوئی حکم امتناع نہیں ،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کیس ٹرائل تو ہے نہیں۔ممبر الیکشن کمیشن کے پی کے نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ اس پر فیصلہ محفوظ کر کے عدالتی فیصلے کا انتظار کریں،جو دستاویزات آپ نے دی ہیں وہ مکمل نہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں انٹرا پارٹی الیکشن کومتنازعہ قرار دیا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آج ہی اس پر فیصلہ سنائے،کیس کی سماعت 8اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
Comments are closed.