مصر کا ٹرمپ کو غزہ کے مستقبل کیلئے نیا منصوبہ پیش ‘حماس نے مسترد کردیا

قاہرہ (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کے جواب میں مصر نے غزہ کے مستقبل کے لیے نیا منصوبہ پیش کر دیا۔مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کر کے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔اب مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کو عرب لیگ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس منصوبے پر جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مستقل امن معاہدے سے پہلے عمل درآمد کیا جائے گا یا پھر بعد میں۔

مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی بھی عرب ملک کی جانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی۔ادھرفلسطینی مزاحمتی تنظم حماس کے رہنما سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے غزہ کے مستقبل کے لیے پیش کیے گئے نئے منصوبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس غزہ پر مسلط کیے گئے کسی بھی منصوبے، کسی غیر ملکی انتظامیہ یا کسی غیر ملکی افواج کو غزہ کی سر زمین پر تسلیم نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کر کے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی عرب ملک کی جانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی ہے۔

Comments are closed.