ٹرمپ کی ایران کو جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو ایک خط بھیجا ہے جس میں جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران اس بات چیت پر آمادہ ہوگا۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ”میں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ مذاکرات کریں گے، کیونکہ یہ ایران کے لیے زیادہ بہتر ہوگا۔“ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانا ناقابل قبول ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے بات چیت ضروری ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ خط ایران کی قیادت، ممکنہ طور پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ارسال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ”مجھے لگتا ہے کہ وہ اس خط کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری صورت میں ہمیں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، کیونکہ کسی اور جوہری ہتھیار کو بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔“

Comments are closed.