صدر مملکت آصف علی زرداری احتجاج کرنے والوں کی طرف دیکھ مسکراتے بھی رہے
مریم کے پاپا چور کے نعرے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور مریم اورنگزیب اپوزیشن ارکان کو دیکھ کر مسکراتی رہیں
جمشید دستی ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،نثار جٹ و دیگر نعرے بازی کرتے رہے،تقریر ختم ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے اراکین پلے کارڈز اٹھائے ایوان میں داخل ہوئے اور مسلسل احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے ان کے احتجاج کے باعث صدر مملکت کی تقریر اراکین ائیر فون لگا کر سنتے رہے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری احتجاج کرنے والوں کی طرف دیکھ مسکراتے بھی رہے ،مہمانوں کی گیلری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور دوسری گیلری میں مختلف ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اور ان کے ساتھ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ،پارلیمنٹ ہاوٴس کے مشترکہ اجلاس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی تقریر کے ساتھ ہی نعرے بازی شروع کر دی گئی وزیراعظم عمران خان اورکون بچائے گا پاکستان کے نعرے ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سب زیادہ پر جوش نظر آتے ،پی ٹی آئی کے اراکین نعرے بازی کرتے رہے جبکہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی صدر کی تقریر کو خاموشی سے سنتے رہے
،مریم کے پاپا چور ہیں کے نعروں پر وزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز اور مریم اورنگزیب مسکراتی رہیں ،پی ٹی آئی کی جانب سے ظالموں رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے جاتے رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مہمانوں کی گیلری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق و دیگر شامل تھے احتجاج کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر آپس میں گفتگو کرتے رہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ آپس میں بات چیت کرتے رہے ن لیگ کی رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ن لیگ کی خواتین رکن اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملنے کے لیے گیلری میں گئیں، اسی دوران پی ٹی آئی کی جانب سے شدید نعرے بازی جاری رہی ،اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی پلے کارڈز لیکر اجلاس میں مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے سفیروں کو دیکھاتے رہے
حکومت اور ان کے اتحادی اراکین اسمبلی ائیرفون لگا کر صدر پاکستان کی تقریر سنتے رہے جبکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ائیرفون لگا کر تقریر جاری رکھی،پی ٹی آئی کی جانب سے شرم کرو حیا کرو قیدی نمبر 804 کو رہا کرو ،نعرے لگانے والوں میں جمشید دستی ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،نثار جٹ و دیگر نعرے بازی کرتے رہے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی تقریر ختم ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔
Comments are closed.