اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر ختم کر نے کا مصمم ارادہ کئے ہوے ہیں ۔ وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان کے مابین میٹنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ پاک فوج نے حالیہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی ایک تاریخ رقم کی ہے جوکہ سنہرا باب بنے گا ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا دہشتگردی خواہ کئی سے بھی آرہی ہو حکومت اور پاک فوج اس کے جڑ سے خاتمے کا عزم کئے ہوے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی بلوچستان کے در میان اہم میٹنگ ہوگی جس میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا پچھلے دو دن سے جو دباوٴ کا ماحول تھا میں سمجھتا ہوں کہ ہماری اب افواج نے جو کردار ادا کیا ہے اس میں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی گئی ۔ بچوں خواتین اور مسافروں کو بازیابی ممکن بنائی گئی ۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی ہے ایک تاریخ رقم کی گئی ہے جو ایک سنہرا باب بن گیا ۔
انہوں نے کہا پاک فوج اور حکومت کا مصمم ارادہ ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کیمرہ میٹنگ ہو لیکن ہماری ان کیمرہ میٹنگ پہلے کی طرح نہیں ہوگی۔
Comments are closed.