زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی‘حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام سہولیات مہیا کریگی‘وزیراعظم

اسلام آباد(آ ن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرے گی‘زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں اورپی اے آر سی کو جلد فعال کیا جائے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔پی اے آر سی میں تحقیقاتی کام کو جلد فعال کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دیا جائیپھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے حوالے سے ویلیو ایڈیشن کے لئے نوجوانوں کی تربیت اور انہیں آسان زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعظم نے پاسکو کو ختم کرنے کے حوالے سے تمام تر ضروری امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے زرعی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے کھیت سے لے کر پورٹ تک پوری سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے پر اظہار اطمینان کیا۔اجلاس کو زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی

اور بتایا گیا کہ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام حتمی مراحل میں ہے۔زرعی اجناس کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے یورپی یونین اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ لیبارٹری یونیورسٹی آف کراچی کے ایچ ای جے سینٹر میں قائم کی جا چکی ہے۔زرعی شعبے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے حوالے سے نیشنل منسٹیریل فورم آن ایگری کلچر تشکیل دیا جا چکا ہیے۔بیج، ایگری کلچر بائیو ٹیکنالوجی اور آرگینک فوڈ کے حوالے سے قومی پالیسوں کے مسودے منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ،، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.