کترینہ کے سامنے نہ کی گئی غلطی بھی مان لیتا ہوں :وکی کوشل
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ بحث و مباحثے کی صورتحال سے نکلنے کی دلچسپ کہانی بتادی۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران وکی کوشل سے سوال کیا گیا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ بحث و مباحثے کی صورتحال پر کس طرح قابو پاتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں وکی نے جواب دیا کہ کبھی کبھار میں وہ غلطی بھی مان لیتا ہوں جو میری نہیں ہوتی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کسے چاہیے؟ اعتراف کرکے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔ وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ سے شادی کرنے کے فائدے بھی ہیں تو نقصانات بھی ہیں۔اداکار نے اپنی بات کی وضاحت یوں دی کہ فائدہ اس نظریے سے ہے کہ وہ اداکارہ ہے اور شوٹنگ سے متعلق آپکے شیڈول کو سمجھتی ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ فلمیں کرنے کے باعث اسی شیڈول کی وجہ سے ایک ساتھ وقت گزرنے کا کم ہی موقع ملتا ہے جو پریشان کن بات ہے۔
Comments are closed.