دنیا میں بھارت سے پہلے شاہ رخ خان کا نام سامنے آتا ہے: کرینہ کپور

ممبئی (آن لائن) دنیا بھر میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مقبولیت کے حوالے سے اداکارہ کرینہ کپور نے فخر کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ بیرونِ ملک بہت ساری جگہیں ہیں جہاں بھارت کا ذکر کرنے پر پہلا نام شاہ رخ خان کا سامنے آتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اب تک شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”جوان“ نہیں دیکھی تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان بھی شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی فلم دیکھنے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے سچ میں یقین ہے کہ جب آپ شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا شہنشاہ کہتے ہیں تو وہ واقعی ہیں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ جب بھی میں ملک سے باہر جاتی ہوں تو مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہاں بہت سی جگہیں ہیں جہاں آپ بھارت کا ذکر کرتے ہیں تو سب سے پہلا نام جو آتا ہے وہ شاہ رخ خان کا ہوتا ہے، ان میں واقعی وہ صلاحیت ہے جسے دنیا بشمول سیف اور میں پسند کرتے ہیں۔

Comments are closed.