یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکار اور را ،سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل میں ملوث ہے، مودی سرکار اور بھارتی را کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جاسوسی ایک کھلی حقیقت، امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ایک اہم رپورٹ جاری ، یو ایس سی آئی آر ایف نے بھارت کی انٹلیجنس ایجنسی ‘را’ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ کے مطابق را پر سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل میں ملوث ہوناپابندی کی سفارش کی وجہ بنی،2023 میں را سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کی سازشوں میں ملوث رہی ، بھارتی انٹیلیی جنس کے سابق افسر وکاش یادیو سکھ علیحدگی پسندوں پر حملہ میں ملوث تھے
، مریکی حکومت را اور بھارتی جاسوس وکاش یادیو کے خلاف خصوصی پابندیاں عائد کرے، رپورٹ میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی ابتر صورتحال کی بنا پربھارت کو "خصوصی تشویش کے حامل ملک” قرار دینے کی تجویز پیش کی،بھارت 2024 میں مذہبی اقلیتوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کا مرکز بنا رہا، الیکشن 2024 میں ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں اور اقلیتیوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر کے ووٹ بٹورنے کی کوشش کی، بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر، امتیازی شہریت اور تبدیلی مذہب کے خلاف قانون سازی، کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور مسلم املاک کی مسماری اقلیتوں کے حقوق پر حملہ قراردیا ۔
Comments are closed.