اسلام آباد (آن لائن)امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑاسپلائر ، بھارت منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا، کروڑوں زندگیاں داو پر، بھارت کی غیر ملکی سطح پر منشیات فروشی جاری، حال ہی میں امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا حیران کن انکشاف، تلسی گبارڈ نے یو ایس ہاوس انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا پول کھول دیا۔امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میکسیکو کے منشیات کے کارٹلوں کو غیر قانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے، حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے 3 لوگوں پر میکسیکو کوغیر قانونی طور پر فینٹینائل کی فراہمی کا الزام لگا ، ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل کی برآمد میں ملوث پایا گیا،یہ لوگ غیر قانونی طور پر پابندی عائد کردہ ممالک میں فینٹینائل کی فراہمی میں ملوث ہیں،امریکی انٹیلیجنس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت غیر قانونی منشیات کی فراہمی میں ملوث ہے ، یہ بھارت کے لیے شدید خطرے کی گھنٹی ہے، بی بی سی کے مطابق بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو بھی غیر قانونی منشیات فراہم کرتا ہے، نائجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد، بھارت سے سمگل شدہ افیون استعمال کر رہے ہیں، بھارت میں بننے والی یہ منشیات دیگر ممالک میں کروڑوں کا منافع کما کر ہزاروں زندگیاں برباد کر رہی ہیں، ان واقعات کے پیش نظربھارت اس وقت دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔
Comments are closed.