ہمارے حکمران اپنے مفادات کے غلام بن چکے ہیں ، مولانا فضل الرحمان
امریکا کوکہنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں، اجتماع سے ہم نے اہل غزہ کو پیغام دینا ہے کہ آپ تنہا نہیں،فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امریکا کوکہنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، شاہراہ قائدین پر اسرائیل مردہ باد مارچ سے خطاب
کراچی(آن لائن)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کوکہنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں۔ شہر قائد میں جے یو آئی ف کے شاہراہ قائدین پر ’اسرائیل مردہ باد مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کے اجتماع سے ہم نے اہل غزہ کو پیغام دینا ہے کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو ا آئی(ف) کے کارکنان اہلیان فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کراچی میں عوام کو جمع کرکے حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے، امریکا کوکہنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں ہے، یہودیوں نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران کٹھ پتلی بن چکے ہیں، ہمارے ملک کے بانی قائداعظم نیاسرائیل کوناجائزبچہ قراردیا تھا، ہم اس کو کسی سطح پر بھی قبول کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Comments are closed.