وقت گزرنے کے ساتھ خطرات بڑھ رہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن )وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے ،جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا ،کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے ،جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں ، پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگوخواجہ آصف نے کہا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں ،دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے

،اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل ائے ،شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں ،عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے ،اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے ،ہماری طرف سے جنگ کا اغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے ،بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔

Comments are closed.