اسلام آباد(آن لائن) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہوگئی ،پمز ہسپتال میں طبی معائنہ اور ٹیسٹ کرانے ،ڈاکٹروں نے ارام کا مشورہ دیدیا۔جمعہ کو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خرابی صحت کی بناء پر پمز ہسپتال پہنچے اور اپنا چیک آپ کرایامولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر کی تجویز پر الٹرا ساوٴنڈ۔
ایکسرے بھی کروائے اور ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ خون ٹیسٹ بھی کروائے مولانا فضل الرحمان پمز ہسپتال سے چیک آپ کروانے کے بعد واپس روانہ ہو گئے دوران چیک آپ پمز کے جوائینٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی بھی مولانا کے ہمراہ تھے طبعی معائینے کے بعد پمز انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے رخصت کیامولانا فضل الرحمان کی آمد پر پمز کے سیکیورٹی انچارج ضیغم شہزاد نے سیکیورٹی امور کی نگرانی کی ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے مولانا کو چند روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔۔۔۔ اعجاز خان
Comments are closed.