بہار انتخابات جیتنے کے لئے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب

نئی دہلی (آن لائن) بہار انتخابات جیتنے کے لئے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔ذرائع ابلاغ اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار انتخابات جیتنے کے لیے پہلگام میں فالس فلیگ کا ڈرامہ رچایا اور اس واقعے کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور آر جے ڈی نے مودی کے بہار دورے پر سخت تنقید کی ہے۔ آر جے ڈی نے پٹنہ میں وزیراعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف بینرز آویزاں کیے ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ واقعے کے صرف 45 گھنٹے بعد مودی ووٹ مانگنے پہنچ گئے جب کہ قوم سوگ میں مبتلا تھی۔ راہول گاندھی متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہلگام پہنچے، جب کہ مودی انتخابی مہم میں مصروف رہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی کے بیانات اور شواہد اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ پہلگام حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔

Comments are closed.