مودی کا ریاستی اسلحہ منی پور کی دہشتگردی میں استعمال ہونے کاانکشاف

منی پور( آن لائن)مودی کا ریاستی اسلحہ منی پور کی دہشتگردی میں استعمال ہونے کاانکشاف ،منی پور میں 3 مئی سے تشدد کا سلسلہ جاری، میتی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی جھڑپیں ابھی تک حل نہ ہو سکیں ۔منی پور پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شمال مشرقی ریاست کے مختلف تھانوں اور اسلحہ خانے سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق لوٹ مار کے واقعات ریاست کے مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس کی رپورٹ کے مطابق 5668 کی تعداد میں رائفلیں اور دیگر اسلحہ لوٹ لیا گیابھارتی پولیس اسٹیشن میں انڈین رائفلز کمانڈو بٹالین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے 28 مئی کو خبیسوئی میں واقع ان کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا لوگوں نے 322 انساس رائفلیں، اے ایف رائفلیں، اسالٹ رائفلز اور مختلف دیگر جدید گولہ بارود قبضے میں لیا جو بھارتی پولیس اسٹیشن امپھال مشرقی ضلع کے تحت آتا ہے۔بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک اور ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مختلف جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، سیل گارڈ ہیلمٹ اور فائبر اسٹکس بھی چوری کر لیے گئے ہیں۔ دی وائر کے مطابق ہتھیار دو مرحلوں میں لوٹے گئے، پہلے 3 مئی سے قبل، اور دوسرا 27 مئی یا اس کے بعد لوٹا گیاہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مئی 2023 سے اب تک منی پور فسادات میں 1118 افراد زخمی، 33 افراد لاپتہ اور 5172 جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں بھارتی سیاست دان لوگوں سے ہتھیار واپس کرنے کی استدعا میں مصروف ، سیاست دانوں نے لوگوں کو ہتھیار ڈالنے پر راضی کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

Comments are closed.