وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقات،بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی

،وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں یہ وفد پاکستان کا موقف اور بیانیہ بھرپور اور موٴثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا ۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔

Comments are closed.