یوکرینی ایف 16 مار گرانے والے روسی فوجیوں پر لاکھوں ڈالر نچھاور

ماسکو(آن لائن )روسی کمپنی“فورس“ نے یوکرین میں امریکی ساختہ ایف-16 جنگی طیارہ مار گرانے پر 12 روسی فوجیوں کو تقریباً 2 لاکھ ڈالر فی کس انعام دیا ہے۔ یہ انعام ایک تقریب میں روس یوکرین سرحد کے قریب پیش کیا گیا، جس میں ہر فوجی کو 15 لاکھ روبل (تقریباً 195,000 امریکی ڈالر) دیے گئے۔ یہ اقدام فورس کمپنی کی جانب سے مغربی ساختہ فوجی ساز و سامان کی تباہی کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا تھا، جس کا اعلان گزشتہ برس ہوا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے گزشتہ موسم گرما میں امریکہ سے ایف-16 طیارے خریدے تھے، جس میں وہ اب تک 3 طیارے کھو چکا ہے۔ روس نے ان طیاروں کو مار گرانے کے لیے انعامات کا اعلان کیا تھا، اور یہ پہلا موقع ہے جب ایف-16 طیارہ مار گرایا گیا۔اس دوران، یوکرین نے 2 جون کو روس کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت کے لیے دباوٴ کا سامنا کیا، لیکن روسی تجاویز کی عدم وضاحت کے باعث اس نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا۔

Comments are closed.