اگلا حملہ مزید خطرناک ہوسکتا ہے، اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کرے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا انتباہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیا انتباہ جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ اگلا حملہ مزید خطرناک ہوسکتا ہے،اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کرے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر جاری اپنے نئے بیان میں کہاکہ اگلا حملہ مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کرے ،اب بھی وقت ہے کہ معاملے کو انجام تک پہنچائیں۔ واضح رہے ایران پر اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے کیے گئے ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے تازہ حملے تبریزسمیت ملک شمالی علاقوں پر حملے کیے گئے۔ تبریز میں ایئرپورٹ اورایئربیس کونشانہ بنایا گیا۔

Comments are closed.