آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (آن لائن)اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروا رہے ہیں۔ان کی حکومت کو تہس نہس کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیے حملوں میں شدت کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے آج اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی میڈیا نے بڑی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.