اسلام آباد( آن لائن)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دو اجلاس جمعرات کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئے۔ تفصیل درج ذیل ہے جو درج ذیل ہیں۔سپریم۔کورٹ اعلامیے کے مطابق پہلا اجلاس (سپریم کورٹ آف پاکستان) دوپہر 2 بجے ہوا جس کاایجنڈاسپریم کورٹ آف پاکستان کی آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع کرناتھا۔ آئین کے آرٹیکل 175A(20) کے تحت ہائی کورٹس کے ججز کی سالانہ کارکردگی کے موٴثر جائزے کے لیے قواعد بنانے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرناتھا۔کمیشن نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کی آئینی بنچوں کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی ہے۔چیئرپرسن نے ایک وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں عدلیہ، پارلیمان، انتظامیہ اور قانونی برادری کے ارکان شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی ہائی کورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کے لیے قواعد کا مسودہ تیار کرے گی۔دوسرا اجلاس دوپہر 2:30 بجے منعقد ہوا جس کا ایجنڈا سندھ ہائی کورٹ کی آئینی بنچوں کی مدت وغیرہ پر غورکرناتھاکمیشن نے اکثریتی رائے سے سندھ ہائی کورٹ کی آئینی بنچوں کی مدت 23 جولائی 2025 سے چھ ماہ کے لیے بڑھا دی ہے، اور مندرجہ ذیل نامزدگیاں و تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو نامزدکیاگیاہے ان کے ساتھ ساتھ جسٹس جعفر رضا۔ جسٹس آغا فیصل اورمحترمہ جسٹس ثناء اکرم منہاس تبدیل کردیاگیاہے۔
Comments are closed.