آرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی پاکستانی سفارتکارصائمہ سلیم سے ملاقات

نیویارک(آن لائن) آرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی پاکستانی سفارتکارصائمہ سلیم سے ملاقات، آرمی چیف نے صائمہ سلیم کی ذہانت ،عزم اورکاوشوں کوسراہا،صائمہ سلیم یواین مشن میں پاکستان کی نمائندہ ہیں اور نابیناہونے کے باوجودعالمی سفارتکاری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ صائمہ سلیم قوم کیلئے ایک چمکتا ستارہ ہیں صائمہ سلیم خصصوی افراد کیلئے عزم و ہمت کی زندہ مثال ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صائمہ سلیم نے آرمی چیف کو اپنے یو این میں امور کار کے بارے میں آگاہ کیا جس پر آرمی چیف نے پاکستان کے موقف کے فروغ میں ان کی سفارتکاری کی کوششوں کی تعریف کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے خصوصی طورپربھارتی اسپانسرڈدہشتگردی کامعاملہ اٹھانے پرصائمہ سلیم کی تعریف کی۔

Comments are closed.