ہر دیپ سنگھ کا قتل،بھارت کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا،وال سٹریٹ جنرل
نیو یارک(آن لائن) امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامناہے،رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام نے جمہوریت کے علمبردار اور خود کو جمہوریت کی ماں کہنے والے بھارت کو بے نقاب کردیا ،
وزیراعظم ٹروڈو کے پاس ٹھوس شواہد ہونے کے باعث کینیڈا کے قریبی اتحادیوں یعنی امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے حمایت کا اعلان کیاہے،نئی دہلی میں جی 20 کانفرنس سے واپسی کے چند دن بعد، وزیراعظم ٹروڈو نے ہندوستانی حکومت پر کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کو قتل کرنے کا الزام لگایا،بھارت کے بعد کینیڈا سکھوں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے، جہاں 750,000 سے زائد سکھ رہائش پذیر ہیں ،ان میں سے ایک جگمیت سنگھ ہیں، جو نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے خالصتان کے حامی رہنما اور وزیراعظم ٹروڈو کے گورننگ اتحاد میں جونیئر پارٹنر ہیں کینیڈا کی تحقیقات بھارت کی جانب سے اس قتل میں تعاون اور مستقبل میں اس طرح کے دہشتگردی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بدلے میں ختم ہو جائیں گی۔
Comments are closed.