سڈنی (آن لائن) بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے درمیان خفیہ ڈیجیٹل اتحاد نے ایران کی قومی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ آسٹریلوی صحافی اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لائیو شو کے میزبان ماریو نوفل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی تفتیش کاروں کو بھارتی سافٹ ویئر کمپنیوں کے ذریعے اسرائیلی سائبر جاسوسی نیٹ ورک کا سراغ ملا ہے۔نوفل کے مطابق بھارتی پروگرامرز اور سافٹ ویئر کمپنیوں نے اسرائیلی خفیہ اداروں کو ایران کی شہری رجسٹری، پاسپورٹ ڈیٹا، ہوائی اڈوں اور یہاں تک کہ فوجی تنصیبات و سائنسدانوں کی معلومات تک رسائی فراہم کی۔ مشترکہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق بھارتی کوڈرز ایران کے ڈیجیٹل نظام میں بیک ڈورز چھوڑ کر اسرائیل کو براہ راست رسائی دیتے رہے۔
ذرائع کے مطابق ان بھارتی کمپنیوں نے نہ صرف اسرائیل سے براہ راست خفیہ رابطے رکھے بلکہ اسٹار لنک جیسے سیٹلائٹ نیٹ ورکس کے ذریعے حساس ڈیٹا کی ترسیل بھی کی گئی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے کئی اہم قومی ادارے اس ڈیجیٹل جاسوسی کی زد میں آ چکے ہیں، جن میں فوج، نیوکلیئر سائنس، اور داخلی سلامتی کے ادارے شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، فوجی نظام میں سائبر دخل اندازی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔آئی ٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فوری ازسرِ نو جانچ کرنی چاہیے اور غیرملکی سافٹ ویئرز پر انحصار کم کر کے مقامی نظام کو مستحکم کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی کردار اسرائیل کی خفیہ کارروائیوں کے لیے پروکسی کے طور پر سامنے آیا ہے اور دنیا کو بھارت کی ڈیجیٹل دہشت گردی سے خبردار رہنا ہوگا۔
Comments are closed.