اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت نے فنانس بل 2025-26 پر دستخط کر دئیے، حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ نے فنانس بل کی منظوری کے بعد صدر کی توثیق کا آئینی تقاضہ پورا کرنے کے کئے بل ایوان صدر بھیجا تھا، صدر مملکت نے بل پر دستخط کر کے فنانس بل کی توثیق کردی۔ مالیاتی ایکٹ 2025 یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا ۔فناس بل کی منظوری کے عمل میں قومی اسمبلی نے حکومت کی 10 مکمل اور 2 ذیلی ترامیم کی منظوری دی۔اپوزیشن کی 78 ترامیم کو ایوان نے مسترد کیا تھا۔ذرائع کے مطابق صدر کی توثیق کے بعد بل کا گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
Comments are closed.