قومی اسمبلی،مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 123 ‘پیپلز پارٹی 74‘ ایم کیو ایم 22، ق لیگ 5، آئی پی پی کے4ارکان

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاالیکشن کمیشن کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹفکیشن جاری کیاقومی میں ممبران کی کل تعداد 333 ہو گئی َحکمران اتحاد کی نشستیں 235 ہو گئی ٰہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس کل نشستیں کم ہو کر 98 ہو گئیں۔336کے ایوان میں 333 ممبران قومی اسمبلی کا حصہ ایک ممبر قومی اسمبلی صدف احسان کی رکنیت معطل ہے۔دو مخصوص نشستیں تاحال خالی ہیں قومی اسمبلی میں ن لیگ کی مجموعی نشستیں 123 ہو گئیں پیپلزپارٹی کی 74 اور جے یو آئی کی 10 نشستیں ہو گئیں۔قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ۔

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تعداد 123 ہو گئی پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 74 ہو گئی حکمران اتحاد میں شامل ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 22، ق لیگ 5، آئی پی پی کے 4 ارکان مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن حکمران اتحاد میں شامل‘ چار آزاد ارکان کی حمایت دی حکمران اتحاد کو حاصل قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 235 ہو گئی حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی دو تہائی اکثریت کے لیے 224 ارکان کی حمایت درکارقومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 80 ہے ایوان میں اپوزیشن کو پانچ آزاد ارکان کی حمایت حاصل جمیعت علمائے اسلام کے ارکان کی تعداد 10 ہو گئی ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ اور بی این پی کا قومی اسمبلی میں ایک ایک رکن ہے اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر ارکان کی تعداد 333 ہوگئی تین نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.