واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برکس تنظیم کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اْس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ۔ انہوں نے کہا نے کہ مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کر د ئیے جائیں گے۔
Comments are closed.