سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،فریقین کودلائل جمع کرانے کیلئے آج تک کی مہلت

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس میں فریقین کوتحریری دلائل جمع کرانے کے لیے صرف آج پیر تک کے لیے مہلت ہے عدالتی وقت ختم ہونے تک دلائل جمع کراسکیں گے۔

تحریری جوابات کے لیے احکامات چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ نے جاری کیے تھے اور سماعت ملتوی کی تھی اوراب یہ سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 3 اکتوبر کو دوبارہ سے کرے گا، کیس کی سماعت ٹی وی پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے زیر التوا ہونے پر چیلنج درپیش ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس بینچز تشکیل، مقدمات مقرر کرنے کیلیے دو سینئر ججز سے مشاورت کریں گے۔یہ بھی واضح رہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان نے بیرون ملک جانے کے لیے مہلت مانگی تھی اوراسی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کرناپڑی۔وہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے حکومت کی طرف سے اضافی تحریری جواب بھی داخل کرائیں گے۔

Comments are closed.