کینیڈین شہری کے قتل پر امریکہ کا واضح اور دوٹوک موقف سامنے آ گیا
نیو یارک(آن لائن)کینیڈین شہری کے قتل پر امریکہ کا واضح اور دوٹوک موقف سامنے آ گیا،فائیو آئیز کی بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکہ بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا امریکہ کے سیکریٹری انٹونی بلنکن نے بھارت اور کینیڈا کے مابین ہردیپ سنگھ کے سکھ کے قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں واضح موقف بیان کیا،
انٹونی بلنکن کے بیان کے مطابق امریکہ کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ سنجیدگی سے اس معاملے کو دیکھ رہا ہے،امریکہ کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے موقف کی تائید کرتا ہے،کینیڈا کسی قسم کے بھی بین الاقوامی دباوٴ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے،
امریکہ کا موقف ہے کہ کینیڈین تفتیش آگے درست سمت میں آگے بڑھے اور بھارت تعصب سے بالاتر ہو کر کینیڈین شہری کے قتل کی تحقیقات پر کینیڈین حکام سے تعاون کرے،امریکہ بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اسکے خلاف کاروائی ہو گی
Comments are closed.