کینیڈا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی کا اعلان

اوٹاوہ (آن لائن) فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط رضامند ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ستمبر میں یواین جنرل اسمبلی سیشن میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ہے۔انہو ں نے کہا فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات ہوئی۔

اس سے پہلے فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔کینیڈا کے اعلان پر وائٹ ہاوس عہدیدار کا ردعمل بھی آگیا۔وائٹ ہاوس عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس کوانعام ملے گا، صدر ٹرمپ نہیں سمجھتے کہ انہیں انعام دیا جانا چاہیے۔ادھر اسرائیل نے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا اقدام حماس کے لیے انعام ہوگا۔

Comments are closed.