راولپنڈی(آن لائن)پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک دل میں تکلیف کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی۔انہیں قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادا کارہ کو شوٹنگ کے دوران جسمانی تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے ان کا فوری علاج کیا اور ان کی حالت بہتر ہوئی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال پہنچنے پر ان کی حالت انتہائی نازک تھی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی صورت میں جان بھی جا سکتی تھی۔ تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر حال ہی میں ایک بڑے اور اہم پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس کے باعث شدید ذہنی دباوٴ اور جسمانی تھکن ان کی طبیعت پر اثرانداز ہوئی۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ نیند کی کمی اور طویل محنت ان کی صحت بگڑنے کی بنیادی وجوہات تھیں۔
Comments are closed.