نئی دہلی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا بوائے فرینڈ ارجن پرتاپ باجوہ پنجاب بی جے پی کے نائب صدر اور معروف سیاسی رہنما فتح جنگ سنگھ باجوہ کے بیٹے ہیں۔ ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے لیکن انہوں نے سیاست کے بجائے فن اور تخلیقی شعبوں میں اپنی راہ چنی۔ارجن نے 2019 میں ضلع پریشد کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور کانگریس کے سب سے کم عمر نمائندے بنے تھے۔ انہیں پنجاب پولیس میں انسپکٹر کی آفر بھی ملی، مگر انہوں نے وہ ٹھکرا دی اور فلم، موسیقی، اور مارشل آرٹس جیسے شعبوں میں اپنی دلچسپی کو کریئر کا حصہ بنایا۔
خود کو آل راونڈر سمجھنے والے نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر 2015 کی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ سے آغاز کیا، اور بعد میں فلم ’بینڈ آف مہاراجا‘ میں بطور اداکار بھی جلوہ گر ہوئے۔ موسیقی میں بھی ان کی پہچان بڑھ رہی ہے۔ ان کے گانے جیسے ’تھنک باوٴٹ یو‘، ’ہیل کیٹ‘، ’انروٹ‘ خاصے مقبول ہوئے۔ ٹیک پانڈا اور کینزانی کے ساتھ ان کا فیوڑن سنگل ’پردا‘ نوجوانوں میں ہٹ رہا۔
Comments are closed.