وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔وزیر اعظم نے صدر الہام علییف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور اس تاریخی موقع پر بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے معاہدے کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کو بھی سراہا۔

Comments are closed.