بھارتی ایئر چیف کا آپریشن سندور میں پاکستان کے چھ جہاز گرانے کا مضحکہ خیز دعوی، عالمی جگ ہنسائی میں اضافہ
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ایئر چیف نے آپریشن سندور میں پاکستان کے چھ جہاز گرانے کا مضحکہ خیز دعوی دعوی کر دیا اوررافیل سمیت اپنے چھ جہاز کھونے والے ملک کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈااس کی عالمی جگ ہنسائی میں مزید اضافے کا موجب بن گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر چیف کے سابق آرمی چیف کی یاد میں تقریب سے خطاب کے دوران اس قسم کی بات سے بھارت کی بوکھلاہٹ اور ناکامی عیاں ہوگئی اورفضائی جنگ میں جہازوں کی تباہی چھپ نہیں سکتی
، بھارت کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوا۔رافیل کی تباہی ماننی پڑی تو اب پاک فضائیہ پر الزام گھڑ لیا۔بھارت کا خطے کے چوہدری کا خواب چکنا چور ہوا، آپریشن سندور کی ناکامی ہضم نہیں ہو پا رہی۔تجزیہ کار کے مطابق امریکہ اور ٹرمپ بھی کمزور اور جھوٹے بھارت سے دور ہو رہے ہیں، جھوٹے دعوے بھارت کی ساکھ مزید خراب کر رہے ہیں، پاکستان نے جنگ جیتی اور دنیا سے تسلیم بھی کروائی، لکیر پیٹنے سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
Comments are closed.