اسلام آباد ( آن لائن ) سینئر تجزیہ نگار و صحافی محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں اصل رکاوٹ خود عمران خان ہے وہ ہر چیز اپنی مرضی کے مطابق چاہتا ہے اپنی مرضی سے چلانا چاہتا ہے ، اسی وجہ سے پارٹی کے اندر بھی اختلاف ہے ،پی ٹی آئی کی بیرون ملک بیٹھی قیادت واپس آکر ملک کی قیادت نہیں سنبھال سکتی،شاہ محمود قریشی سے ہمیشہ سے خواہش تھی پارٹی کا چیئرمین بنوں ، وہ کمپرومائز کرکے باہر آئے ہیں ، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے
،پی ٹی آئی نہیں ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محسن جمیل بیگ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان سیاسی بندہ نہیں ہے جو گائیڈ پیچھے سے ملتی ہے وہی کرتے ہیں اب اگر وہ پہلے والی پالیسی دوبارہ بنائینگے اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑیں گئے یا اسمبلی اور سینیٹ سے استعفیٰ دینگے تو تو اپنی پارٹی پر خود کش حملہ کے مترادف ہوگا عمران خان ہمیشہ سے کمپرومائز رہے ہیں شاہ محمود قریشی کمپرومائز کرکے ہی باہر آئے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔شاہ محمود قریشی نے سوچھا کہ میں باہر آکر چیئرمین بن سکتا ہوں عمران خان باہر نہیں آنے والے یہ ان کی پرانی خواہش ہے جن سے کمپرومائز کیا وہ باہر لے آئے اب تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو نہیں لے گی اور قیادت باہر اور اندر بیٹھی ہے
ان کا خیال ہے کہ یہ پارٹی کو ہائی جیک کرنا چاہتا ہے ۔محسن جمیل بیگ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ان سے براہ راست بات نہیں کرنا چاہتی نہ ان کو کوئی ڈھیل دینا چاہتی ہے میرا خیال ہے مذاکرات ہونے چاہیے حالات تیزی سے سنبھل رہے ہیں اس وقت حالات سرکار اور اپوزیشن دونوں کے حق میں ہیں مذاکرات ہونے چاہیے اگر تحریک انصاف اسمبلیوں سے چلی گئی تو اس طرح سسٹم نہیں چلے گا یہ ملک اور تحریک انصاف کیلئے خطرناک ہوگا
Comments are closed.