آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی (آن لائن)فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے ہم نے انتہائی بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی ہے، پہلگام کے افسوسناک سانحے کی پاکستان نے نہ صرف مذمت کی بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی،آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے‘ہم خطے میں امن،ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں۔اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑاہے، عالمی برداری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئی فوری اقدامات کرے ۔ایک پیغام میں یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باددیتے ہوئے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا کہ آج ہم اپنے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کا مظہر بھی ہے، مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے ہم نے انتہائی بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی ہے،پہلگام کے افسوسناک سانحے کی پاکستان نے نہ صرف مذمت کی بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنے کہا کہ بھارتی سرکار نے روائیتی ہٹ دھرمی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا ۔قوم کی حمائیت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کیا۔پاک فوج روائیتی، غیر روائیتی اور ہابرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح لیس ہے ۔ہم خطے میں امن،ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں۔اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
ملکی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلاہچکچاہٹ فوری جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمائیت کرتا ہے ۔کشمیر یوں کو ان کا حق خودارادیت دینا مسئلے کا واحد، منصفانہ اور پائیدارحل ہے ۔فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑاہے، عالمی برداری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئی فوری اقدامات کرے ۔جدوجہد آزادی سمیت معرکہ حق کے شہداء کا سلام پیش کرتے ہیں ۔شہداء کی جرات و بہادری، عزم و جذبہ ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے ۔وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے وقف کردیں گے۔
Comments are closed.