نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات

ڈھاکہ (آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پرانے رابطوں کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق نوجوانوں کے روابط کو فروغ دینے، رابطوں کو بڑھانے اور تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا احاطہ کیا گیا۔ خطے کی حالیہ پیش رفت اور علاقائی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے چیف ایڈوائزر کے لیے وزیراعظم کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے چیف ایڈوائزر کو ڈھاکہ میں اپنی مصروفیات اور اپنے دورے کے اہم نتائج سے آگاہ کیا۔انہوں نے دورہ کے بہترین انتظامات اور دورے کے دوران ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پرانے رابطوں کی بحالی پر بات چیت کی گئی ۔نوجوانوں کے روابط کو فروغ دینے، رابطوں کو بڑھانے اور تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا احاطہ کیا گیا۔ خطے کی حالیہ پیش رفت اور علاقائی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈی پی ایم نے چیف ایڈوائزر کے لیے وزیراعظم کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے چیف ایڈوائزر کو ڈھاکہ میں اپنی مصروفیات اور اپنے دورے کے اہم نتائج سے آگاہ کیا۔

انہوں نے دورہ کے بہترین انتظامات اور دورے کے دوران ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ بھی ادا کیا۔نائب وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کی نیک خواہشات چیف ایڈوائزر تک پہنچائیں۔ڈھاکہ میں اپنی مصروفیات اور دورے کے اہم نتائج سے بھی آگاہ کیا۔شاندار انتظامات اور پرتپاک میزبانی پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.