سعودی عرب کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جدہ (آن لائن) سعودی وزارتِ خارجہ نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق اپنے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نفرت انگیز اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات واضح طور پر نفرت اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں۔ جو کہ انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں۔واضح رہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں مسلم مخالف گروپ پیگیڈا کے ایک رکن نے کئی مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔مسلم مخالف گروپ رکن ایڈون ویگنز ویلڈ نے دی ہیگ میں ترک، پاکستانی اور انڈونیشین سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔
Comments are closed.