سعودی وفد کا مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے دورے کا امکان

رملہ (آن لائن) فلسطینی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وفد رواں ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے ساتھ فلسطینی صدرمحمودعباس سے بھی ملاقات کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ مہینے مقبوضہ فلسطین کیلئے مقرر کیے گئے سعودی عرب کے خصوصی نمائندے کی سربراہی میں وفد فلسطین کے مغربی کنارے کا دورہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی سفارتی کوششوں کیلئے ہے۔

Comments are closed.