بلاول بھٹو سے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیلیفونک بات چیت

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے موجودہ سیاسی صورتحال، حالیہ سیلاب، اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بعض رہنماوٴں کے حالیہ بیانات پر بھی بات کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا ۔یہ بات چیت ملک میں سیاسی ہم آہنگی اور مسائل کے پرامن حل کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

Comments are closed.