اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ ریلوے نے وزیراعظم کو ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، کارکردگی میں بہتری اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ حنیف عباسی نے اس موقع پر غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے اہم اور تعمیری کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر امن، استحکام اور انسانی ہمدردی کے فروغ کے لیے مثبت اور موٴثر کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ ریلوے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ریلوے کے مالی استحکام کے لیے اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
Comments are closed.