اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور انھیں اگلی سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور منگل کو بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.