پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

مردان ( آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے ہیں۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مردان کی مختلف یونیورسٹیوں اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مدارس کے طلبہ و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے شرکاء سے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی، قومی سلامتی اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے ہیں۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔طلبہ و اساتذہ نے اس موقع پر افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے پاک فوج کے بارے میں کئی ابہامات دور ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم امن و استحکام کی کوششوں اور ملکی ترقی میں فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر پاکستان اور افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ ہر میدان میں متحد رہیں۔

Comments are closed.