بیرسٹر گوہر علی خان کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ، محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر فوری طور پر نوٹیفائی کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر فوری طور پر نوٹیفائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر فیصلہ جلد از جلد آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپیکر کی جانب سے تاحال اپوزیشن لیڈر کے تقرری نوٹیفیکیشن کا اجراء نہیں ہوا۔ ہم سپیکر صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد از جلد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے تاکہ ایوان میں اپوزیشن کا کردار موٴثر انداز میں بحال ہو۔
Comments are closed.